‘بل کو وکیلوں سے پڑھوا لیں’، منرلز بل کی حمایت میں علی امین گنڈا پور کی آڈیو ہدایت

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے واٹس ایپ گروپ میں ایک آڈیو پیغام کے ذریعے مجوزہ معدنیات قانون سے متعلق جاری بحث پر وضاحت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بل کی کاپیاں تمام ارکان کو فراہم کردی گئی ہیں، لہٰذا کسی بھی قسم کے مفروضے پھیلانے سے گریز کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جس کو بل کی سمجھ ہے وہ خود پڑھ لے، اور جسے سمجھ نہیں آتی وہ کسی وکیل سے مشورہ کر لے۔ وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے مفروضوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل میں واضح طور پر صوبے کے اختیارات کسی اور کو منتقل نہیں کیے جا رہے۔

علی امین گنڈاپور نے زور دیا کہ نہ وفاقی حکومت اور نہ ہی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو کوئی اختیار دیا جا رہا ہے۔ آپ لوگوں نے بل پڑھا ہی نہیں اور مفروضوں کی بنیاد پر بیانیہ بنا لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اس بل پر باقاعدہ مشاورت کی جائے گی اور تب ہی اسے منظور کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی کرنے والے اراکین کو چاہیے کہ وہ بل کو سمجھیں تاکہ مثبت اصلاحات کی جاسکیں۔

انہوں نے بتایا کہ اصلاحات کے بغیر بھی مائنز اینڈ منرلز کا ریونیو ساڑھے 3 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے اور توقع ہے کہ یہ رواں مالی سال کے اختتام تک دگنا ہو جائے گا۔ اگر بل میں ترمیم کی ضرورت ہوئی تو کی جائے گی، مگر براہِ کرم مفروضوں کی بنیاد پر اپنا مؤقف مت بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں