اسرائیل نے امدادی سامان غزہ پہنچانے والا بحری جہاز بمباری سے تباہ کردیا

جمعہ 2 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ کے شہریوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز پر مالٹا کے قریب ڈرون سے بمباری کا نشانہ بنادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امدادی کاموں پر اسرائیلی پابندیوں کے خلاف عالمی عدالت میں سماعت کا آغاز

گارجین کی رپورٹ کے مطابق فلاحی تنظیم فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا دعویٰ ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں غیر مسلح شہری جہاز پر مبینہ طور پر اسرائیل نے حملہ کیا۔

منتظمین نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد اور کارکنوں کو لے جانے والے جہاز کو مالٹا کے قریب بین الاقوامی پانیوں میں اس وقت ڈرون مارکر ناکارہ بنادیا گیا جب وہ فلسطینی سرزمین کی طرف بڑھ رہا تھا۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا جہاز، بین الاقوامی سمندری حدود میں براہ راست حملے کی زد میں آیا۔

بیان کے مطابق مسلح ڈرونز نے غیر مسلح شہری جہاز کے اگلے حصے پر 2 بار حملہ کیا جس سے اس میں آگ لگ گئی اور بہت بڑا شگاف پڑ گیا۔ بیان میں اس حملے کا الزام واضح طور پر اسرائیل پر عائد کیا گیا۔

غزہ کے لیے امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے جانے والے بحری جہاز پر ڈرون کے ذریعے بمباری کیے جانے کے بعد تنظیم کی جانب سے جہاز پر لگی آگ کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ حملے کی وجہ سے فلاحی ورکرز والا جہاز ڈوبنے کے خطرے سے دوچار ہے۔

مزید پڑھیے: اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ ابتک کتنے لاکھ فلسطینی بے گھر ہو ئے؟ اقوام متحدہ نے بتا دیا

دریں اثنا مالٹا کی حکومت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ عملے کے 12 ارکان اور 4 سویلین مسافر سوار تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ جہاز کی مدد کے لیے قریبی ٹگ کو ہدایت کردی گئی ہے۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کا کہنا ہے کہ 21 ممالک کے کارکن اسرائیل کے غزہ کے غیر قانونی اور مہلک محاصرے کو چیلنج کرنے اور زندگی بچانے والی اشد ضرورت کی امداد فراہم کرنے کے مشن پر گامزن تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی سفیروں کو طلب کیا جانا چاہیے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں، ناکہ بندیوں اور بحری جہاز پر حملے کا جواب لیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: امدادی کارکنوں کی شہادت، غزہ کے شہری دفاع نے اسرائیلی فوج کی تحقیقات مسترد کردیں

یاد رہے کہ اسرائیل نے 2 ماہ قبل غزہ پر سخت ناکہ بندی کر دی تھی جس میں خوراک، ایندھن، ادویات یا دیگر اشیا کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جارہی جس سے غزہ کے شہری صحت کے مسائل اور قحط کا شکار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘