اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ ابتک کتنے لاکھ فلسطینی بے گھر ہو ئے؟ اقوام متحدہ نے بتا دیا

ہفتہ 26 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے باعث ایک ماہ کے دوران تقریباً 5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی اہلکار سری نگر پہنچ گئے، غزہ اور گجرات کے قاتلوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بات فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے جمعہ کو جاری بیان میں کہی۔

ادارے نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے بار بار جاری کیے جانے والے جبری انخلا کے احکامات نے فلسطینیوں کو غزہ کے صرف ایک تہائی سے بھی کم حصے تک محدود کر دیا ہے اور گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کی پٹی میں5 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ

ادارے نے کہا کہ یہ باقی ماندہ علاقہ نہ صرف تباہ ہوا اور غیر محفوظ ہے بلکہ مشکل سے ہی انسانی رہائش کے قابل ہے۔

ایجنسی نے یہ بھی نشان دہی کی ہے کہ پناہ گاہیں شدید حد تک گنجان ہو چکی ہیں، بنیادی خدمات فراہم کرنے والے ادارے سخت جد و جہد کر رہے ہیں اور باقی ماندہ وسائل تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp