حماس نے ہمارے 2 فوجی مار دیے، نیتن یاہو حواس باختہ

اتوار 4 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یمن سے حوثی باغیوں کے اسرائیل کے بین گوریان ایئر پورٹ پر میزائل حملے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کی سخت کارروائی کا بھی سامنا ہے، غزہ میں حماس کی کارروائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تسلیم کیا ہے کہ غزہ میں حماس اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے، رفح میں جاری لڑائی میں مزید 2 اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 6 زخمی

اتوار کے روز یمن کی حوثی باغیوں نے اسرائیل کی بین گوریان ایئر پورٹ پر میزائل حملہ کیا، حوثیوں کے میزائل حملے سے اسرائیلی ایئرپورٹ پر ہونے والی تباہی نے اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے اوساں خطا کردیے اور وہ حواس باختہ ہوگئے۔

نیتن یاہو نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتراف کیا کہ آج حماس سے شدید لڑائی جاری ہے اور مزید 2 اسرائیلی فوجی لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حماس کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

یاد رہے کہ یمن کی حوثی فوج نے اتوار کے روز اسرائیل کے مرکزی ایئرپورٹ (بن گوریون ائیرپورٹ) پر بیلسٹک میزائل داغا، میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی،  اس میزائل حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح یمن مین حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقہ سے فائر کئےگئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت، وزیراعظم شہباز شریف کا ریاض کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

شہدا کے خلاف ہرزہ سرائی قومی یکجہتی اور قومی مفاد کے منافی ہے، شرجیل انعام میمن کا شدید ردعمل

سونے کی قیمت میں مزید بڑی کمی، فی تولہ کتنے ہزار روپے سستا ہو گیا؟

فوجی جوانوں کی قربانی کو تنخواہ سے جوڑنا غیر مناسب ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

آزاد کشمیر میں کشیدگی کا حل مذاکرات ہیں، فریقین پیچھے ہٹیں، خواجہ سعد رفیق

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم