عازمین حج کی آمد سے قبل تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈی جی حج

منگل 6 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ عازمین حج کی آمد سے قبل تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی حجاج کو مکہ مکرمہ میں ہر ممکن آرام اور سہولت میسر ہو۔

ڈی جی حج نے کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان، ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان اور دیگر معاونین کے ہمراہ رہائشی عمارتوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمروں، ڈائننگ ہالز، لفٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ عازمین حج کی رہائش، کھانے، نقل و حمل، رہنمائی اور شکایات کے ازالے سے متعلق ہر شعبہ اپنی تیاری مکمل رکھے۔ ڈی جی حج کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق حج مشن کی اولین ترجیح حجاج کرام کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری پروازوں کے ذریعے 14ہزار 670 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی عازمین کی مکہ مکرمہ میں آمد 7 مئی سے شروع ہو جائے گی اور حج آپریشن کامیابی کے ساتھ اپنے دوسرے مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ڈی جی حج نے اطمینان کا اظہار کیا کہ تمام عملہ اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے نبھا رہا ہے اور ہر رہائشی عمارت کو مکمل طور پر تیار کیا جا رہا ہے تاکہ حجاج کو کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئے، ایران اور بیلجیئم کو افتتاحی میچوں میں ڈراز کا سامنا

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی عالمی امن کے لیے خطرہ، یورپی یونین کی پاکستان کے حقِ دفاع کی حمایت

اقصادی سروے اور غربت کی شرح، عام آدمی کہاں کھڑا ہے؟

امریکی حملے میں 3 بھارتی ملاحوں کی ہلاکت، مودی حکومت کی خارجہ پالیسی تنقید کی زد میں

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات، نقصان عوام کا کیسے؟

ایران امریکا کے درمیان فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے کیا جائے گا؟

کالم / تجزیہ

تاریخ کا رخ موڑنے والا ایک نیا اور سرخرو پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ