ڈپریشن سے متعلق بیان، عینا آصف نے وضاحت پیش کر دی

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ عینا آصف نے ڈپریشن سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کر دی۔

عینا آصف نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ڈپریشن سے متعلق دیے گئے اپنے بیان کو وہ بہتر انداز میں بیان کر سکتی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈپریشن اور تھراپی پر بات کرنا آج بھی ایک ممنوع موضوع سمجھا جاتا ہے اور جب کوئی یہ کہتا ہے کہ ڈپریشن کا مطلب ہے کہ آپ کا اللہ پر ایمان کمزور ہے، تو یہ بات بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور انسان سوچنے لگ جاتا ہے کہ میرا اللہ بھی مجھ سے پیار نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ عینا آصف سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر کیوں؟

 اداکارہ نے کہا کہ اللہ آپ سے ہمیشہ پیار کرتا ہے اگر پوری دنیا آپ کے ساتھ نہیں تو اس سے فرق نہیں پڑتا کیونکہ اللہ آپ کے ساتھ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی بھی ڈپریشن اور ذہنی صحت کو بیماری نہیں سمجھا جاتا اور کہا جاتا ہے آپ اس کو دماغ سے کنٹرول کر لیں گے۔

عینا آصف نے کہا کہ دعا اور علاج دونوں ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں۔ ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ اگر کسی کو کینسر جیساق مرض لاحق ہو جائے تو آپ صرف نمازیں نہیں پڑھیں گے بلکہ دوائیوں کے ذریعے بھی اس کا علاج کریں گے کیونکہ دونوں چیزیں اہم ہیں اور آپ ایک چیز کو نہیں چھوڑ سکتے۔

واضح رہے کہ عینا آصف نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے ذہنی صحت اور ان کے مسائل پر کھل کر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: عینا آصف کو دوران شو لڑکے نے پروپوز کردیا

انہوں نے ڈپریشن پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک متنازعہ بحث چھیڑ دی کہ اگرچہ نماز اہم ہے لیکن ڈپریشن ایک سنگین ذہنی بیماری ہے جس کے لیے پیشہ ورانہ مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔

عینا آصف نے کہا، ’کبھی کبھار تھراپسٹ واقعی برا سلوک کرتے ہیں، آپ کا بچہ علاج کے لیے جاتا ہے اور وہ کہتے ہیں، نماز پڑھو‘۔ ان کا کہنا تھا کہ ’نماز بیشک سکون دیتی ہے، اور ہر مسلمان کو ادا کرنی چاہیے یہ عمل انتہائی اچھا ہے۔ مگر جب میں ڈپریس ہوں تو اس لمحے میں میں کیا کروں‘؟

اداکارہ عینا آصف کو مائی ری، بے بی باجی، ہم تم، پنجرا اور پہلی سی محبت جیسے کامیاب ڈراموں سے شہرت ملی اور اس وقت جڑواں اور پرورش جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کی وجہ سے داد سمیٹ رہی ہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ پاکستان میں، 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟