ملک بھر میں انٹرنیٹ بند نہیں کیا جائے گا، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ

بدھ 7 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بند کر رکھی ہیں لیکن پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز بند نہیں کی جائیں گی۔

وی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تمام سائیبر سیکیورٹی ادارے الرٹ تھے اور ہماری سائیبر اسپیس محفوظ ہے۔ جس طرح پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے، اسی طرح ہمارے دیگر ادارے بھی الرٹ تھے۔

https://Twitter.com/WENewsPk/status/1920018376073560189

مزید پڑھیں: پاک فضائیہ کا بھرپور جواب: 3 رافیل سمیت بھارت کے 5 جنگی طیارے اور ڈرون مار گرائے، آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ ہمارے ٹیلکام اور انٹرنیٹ کے تمام رابطے بحال اور قائم ہیں۔ پاک فضائیہ کی بھرپور جوابی کارروائی نے عوام کا جذبہ بلند کیا ہے، اور سوشل میڈیا پر بھی عوام نے بھرپور مقابلہ کیا ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ بھارت نے جو ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کروائے تو ہماری میٹا اور فیس بک حکام سے بھی بات ہوئی۔ پھر ہم نے جوابی کارروائی میں ان کے گھر میں گھس کر یوٹیوب پر قومی ترانے چلائے اور پاکستانی افواج کو ان کے گھر گھر میں دکھایا۔ یوں ہم بیانیے کی جنگ بھی جیت چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے پر بات اسرائیل کے ایران پر حملوں کے وقت ہوئی، احمد حسن العربی

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کی سب سے بڑی پیشرفت ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل