پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کو بڑی آفر کا انکشاف سامنے آیا ہے، ایران نے پاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کو آفر کی تھی کہ ہم اپنی ایئر اسپیس سمیت تمام دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جس پر بھارت نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی جس پر ایران کے عوام سراپا احتجاج اور حکومت نے باضابطہ طور پر سفیر کو ڈیمارش کیا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پہلے پاکستان اور پھر بھارت کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق
ایرانی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران کہاکہ ہم چاہیں گے کہ آپ کی بھارت کے ساتھ صلح ہو جائے اور بات آگے نہ بڑھے، لیکن اگر کشیدگی بڑھتی ہے اور بات جنگ تک جاتی ہے تو ہم اپنی ایئر اسپیس سمیت دیگر تمام سہولیات آپ کو دینے کے لیے تیار ہیں۔
بھارت کو جب انٹیلی جنس ذرائع سے یہ اطلاع ملی کی ایران نے پاکستان کو یہ آفر کی ہے تو بھارت میں ایران کی مخالفت شروع ہوگئی۔
سابق بھارتی فوجی گورو آریا کی جانب سے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے جانور سے تشبیہ دی گئی۔
⚡️BREAKING
An Indian army major calls the Iranian foreign minister “son of a pig” on national television
This video is now going Viral in Iran
The Indian government must immediately take action against this person pic.twitter.com/5cSdNCNaJs
— Iran Observer (@IranObserver0) May 10, 2025
گورو آریا نے ٹی وی پر نفرت انگیز گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی وزیر خارجہ پاکستان سے ہوکر اب یہاں کیا کرنے آیا ہے، اسے اس وقت آنا چاہیے تھا جب پہلگام کا واقعہ رونما ہوا۔
جب بھارت میں ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف انتہائی غلیظ زبان استعمال کی گئی تو اس پر ایران کے عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی، اور عوام نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بھارت کے خلاف سخت اقدام اٹھایا جائے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق ایران نے بھارتی سفارت کار سے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈیمارش کیا ہے۔ جبکہ دہلی میں موجود ایرانی سفارتخانہ پہلے ہی اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کے خلاف دہلی میں چلائی گئی اس مہم کے بعد دہلی میں ایرانی سفارتخانے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مہمانوں کی عزت اور احترام ایران کی ثقافت کا حصہ ہے، اور ہم مہمان کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہیں۔ لیکن آپ کا اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟
Respect for guests has a long-standing tradition in Iranian culture. We Iranians consider our guests to be “beloved by God.” How about you? pic.twitter.com/T9AsKcPQoI
— Iran in India (@Iran_in_India) May 10, 2025
یہ بھی پڑھیں پاکستان کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، امریکی دباؤ ایران پائپ لائن معاہدہ پورا نہیں کرنے دے رہا، خواجہ آصف
اس وقت بھارت اپنے اقدامات کی وجہ سے دنیا میں تنہا ہوتا جا رہا ہے، پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں بھی کوئی ملک بھارت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا، اب بھی بھارت اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے تو کوئی ملک ساتھ نہیں دے گا۔