سفید فام جنوبی افریقی مہاجرین کا پہلا گروپ امریکا پہنچ گیا

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پناہ گزین کا درجہ دیے گئے 59 سفید فام جنوبی افریقی باشندے پیر کے روز ورجینیا کے واشنگٹن ڈلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔ یہ ٹرمپ دور میں پہلے مہاجرین ہیں جنہیں امریکا میں سیاسی پناہ دی گئی ہے، اور امکان ہے کہ مزید افریکنرز بھی آئندہ امریکا منتقل ہوں گے۔

امریکی حکام کے مطابق، یہ افراد مبینہ طور پر نسلی امتیاز اور سنگین خطرات کا شکار تھے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ اور ڈپٹی سیکریٹری برائے ہوم لینڈ سیکیورٹی ٹرائے ایڈگر نے ان مہاجرین کا خیر مقدم کیا اور انہیں امریکی سرزمین پر خوش آمدید کہا۔

لینڈاؤ نے کہا کہ یہ افراد اچھی کوالٹی کے بیجوں کی طرح ہیں جو امریکی سرزمین میں پھلیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا میں پناہ گزینوں کے لیے مطابقت ایک اہم معیار ہے۔

مزید پڑھیں: چین امریکا سیزفائر، دونوں ممالک محصولات 3 ماہ کے لیے کم کرنے پر راضی

ٹرمپ انتظامیہ نے جہاں ایک جانب ان سفید فام مہاجرین کے داخلے کو ترجیح دی، وہیں دوسری جانب دیگر ممالک سے آنیوالے جنگ زدہ اور قحط سے متاثرہ مہاجرین کی آبادکاری کو معطل کر دیا گیا ہے، جس پر شدید تنقید ہو رہی ہے۔

جنوبی افریقی صدر سیرل رامافوسا نے اس اقدام کو غلط بیانی قرار دیا اور کہا کہ یہ افراد مہاجرین کی تعریف پر پورے نہیں اترتے۔ یہ لوگ ظلم و ستم کا شکار نہیں، بلکہ وہ اپنے ملک میں ہونے والی آئینی تبدیلیوں کو قبول نہیں کرنا چاہتے۔

Refugees Internationalکے صدر جیریمی کونینڈائک نے اس پالیسی کو نسلی بنیاد پر مہاجرین کی آبادکاری کا بہروپ قرار دیا اور کہا کہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد ایسے ہیں جو واقعی جنگ، ظلم اور مظالم کی بنیاد پر مہاجر بنے، ان کی نسبت ان افریکنرز کو تحفظ دینے کی کوئی فوری ضرورت نظر نہیں آتی۔

ٹرمپ اور ان کے اتحادی ایلون مسک جنوبی افریقہ کی زمین اصلاحات پر شدید نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔ اس قانون کے تحت، حکومت بعض صورتوں میں زمین بغیر معاوضے کے واپس لے سکتی ہے تاکہ نسلی تفاوت کو ختم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مون سون کے دوران خطرات سے بچاؤ کے لیے جامع روڈ میپ کے تحت اقدامات کیے جائیں، وزیراعظم شہباز شریف

سپریم کورٹ: خواتین کے حقِ وراثت سے متعلق تاریخی فیصلہ، 71 سال بعد 2 بہنوں کا آبائی جائیداد میں حصہ بحال

مصنوعی ذہانت ذہنی صحت سمیت کئی شعبوں میں سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے، اقوام متحدہ سائنسی پینل رپورٹ

انٹرنیٹ کے بانیوں میں شمار ہونے والے ونٹ سرف گوگل کی ذمہ داریوں سے سبکدوش

ورلڈ بینک نے پنجاب کے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 7 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں