‘شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے’، وزیراعظم شہباز شریف کا معرکہ حق کے شہدا کو خراج تحسین

منگل 13 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے معرکہ حق میں شہید ہونے والے شہریوں اور فوج کے جوانوں کے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے 5 اور پاک آرمی کے 6 جوانوں کی شہادت پر نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم سے کیا ہوا عہد پورا کیا، مجھ سمیت پوری قوم کو شہدا اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کا بھرپور دفاع کیا اور ملکی سالمیت اور خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دی، قوم بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ہم شہدا کو نہ کبھی بھولے ہیں نہ بھولیں گے، ان کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے آج شہدا کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو ایک کروڑ روپیہ فی کس جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو رینک کے حساب سے 1.9 کروڑ روپے سے 4.2 کروڑ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پاک افواج کے شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاؤنسز جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں: پاک فوج نے بھارت کے خلاف شاندار آپریشن، حملوں کی تفصیلات جاری کردیں

پاک افواج کے شہدا کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی اور ہر شہید کی ایک بیٹی کی شادی کے  لیے 10 لاکھ روپے کی میرج گرانٹ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کون ہیں؟

پاک افواج کے زخمی ہونے والوں کو 20 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے میں متاثر ہونے والے گھروں، شہید مساجد کی تعمیر وفاقی حکومت کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان میں اصلاحات کی تعریف، معیشت کی بحالی پر آئی ایم ایف کا اظہار اطمینان

ویڈیو: ڈولفن اسکواڈ اہلکاروں کا اسلام آباد میں میاں بیوی پر تشدد، ملوث اہلکار معطل

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام، 990 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایچ ایف انتظامیہ کی نااہلی: مصر میں شیڈول ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ بھی داؤ پر لگ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹی20 ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی کس طرح سیمی فائنل کی راہ ہموار کرسکتی ہے؟

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟