پی ٹی آئی کا ذاتی خرچ پر سفارتی مشن بیرون ممالک بھیجنے کا اعلان

پیر 19 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف نے ذاتی خرچ پر اپنے ارکان اسمبلی کو پاکستان کا سفارتی محاذ پر مقدمہ لڑنے کے لیے بیرون ممالک میں بھیجنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ بدقسمتی سے حکومت نے پاکستان کا سفارتی محاذ پر مقدمہ لڑنے کے لیے جو کمیٹی بنائی ہے اس میں اپوزیشن کی نمائندگی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارت کیخلاف سفارتی جنگ کا آغاز، بلاول بھٹو کی قیادت میں بین الاقوامی سفارتی وفد کی تشکیل

انہوں نے کہاکہ ہم ذاتی خرچ پر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو بیرون ممالک بھیجیں گے، جو عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ لڑیں گے۔

شبلی فراز نے کہاکہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پوری قوم ملک کی خاطر اکٹھی ہوئی، سیاسی جماعتوں میں اتحاد نظر آیا، اب ضروری ہے کہ اس یکجہتی کو برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے کہاکہ خطرات رکے نہیں مزید بڑھے ہیں، لیکن حکومت نے سفارتی مقدمہ لڑنے کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کو نظر انداز کردیا۔ پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہمارا اوورسیز چیبپڑ بھرپور کردار ادا کرےگا۔

اپوزیشن کو پارلیمانی وفود میں نمائندگی دی جائےگی، اعظم نذیر تارڑ

شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ہمیشہ جو کمیٹی بنائی جاتی ہے اس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ: وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دے دی

انہوں نے کہاکہ پارلیمانی وفود میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شامل ہوتے ہیں، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ غور کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں