بھارتی پروپیگنڈے کا توڑ: وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دے دی

ہفتہ 17 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری دے دی ہے، جو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران اور اس کے بعد ہونے والے بھارتی پروپیگنڈے کے حوالے سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے وفود عالمی سطح پر بھیجنے کی منظوری  دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا

انہوں نے کہاکہ ہمارا ایک وفد یورپی ممالک، ایک امریکا اور ایک روس جائےگا، وفود کی جانب سے دنیا کو صورت حال پر بریفنگ دی جائےگی۔

واضح رہے کہ بھارت نے سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد مختلف ممالک میں اپنے وفود بھیجنے کا اعلان کیا ہے، جو آپریشن ’سندور‘ کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ بھارت کی روایتی جنگ میں برتری کی خوش فہمی دور ہوگئی، امریکی وزیر خارجہ نے کال کرکے ہمیں کہاکہ بھارت سیز فائر کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے امریکی وزیر خارجہ کو کہاکہ اگر بھارت سیز فائر کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، لیکن اگر دوبارہ حملہ کرےگا تو جواب دیں گے۔

نائب وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کی جانب سے غلط بیانی کی گئی ہے کہ اس کی ایئرفورس نے پاکستان کا ایف 16 مار گرایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے جنگ کے دوران مسلسل غلط بیانی سے کام لیا، جسے ہم نے بے نقاب کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، اور پانی روکنے کا بندوبست راتوں رات ہو بھی نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نے پاکستان کیخلاف بین الاقوامی سفارتی دوروں کے لیے 7 وفود تشکیل دیدیے

انہوں نے مزید کہاکہ ابھی پاکستان اور بھارت کے درمیان ملٹری لیول پر بات چیت جاری ہے، جبکہ اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں