خاتون بیل کے بجائے اسکا برتن چوری کر کے لے گئی، ویڈیو وائرل

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ نے چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں ضرور سنا ہو گا جیسے پیسے چوری، گھر کا سامان چوری، گاڑی چوری اور عید قربان پر جانور چوری کی وارداتیں لیکن آج ہم آپ کو ایک انتہائی انوکھی چوری کی واردات کے بارے میں بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں خاتون جانور کا برتن چوری کر کے لے گئی۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے بغیر نہ رہ سکے۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے لگا خاتون جانور چوری کر کے لے جائے گی۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کیا پتہ عید پر خاتون نے زیادہ بریانی بنانی ہو۔

خورشید بانو لکھتی ہیں کہ ان کی بہت بہت مہربانی کہ جانور چھوڑ دیا۔ کئی صارفین یہ کہتے نظر آئے کہ ان لوگوں کی کوئی مجبوری نہیں ہوتی یہ ان کا پیشہ ہے۔ سید کمیل عباس نے کہا کہ اب تو جانور کا برتن بھی محفوظ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی کے ایڈیشنل سیشن جج ویسٹ سہیل احمد مشوری کی عدالت میں ایک درخواست جمع ہوئی ہے جس میں خاتون مدعی پولیس اہلکاروں کے خلاف شکایت کرتی ہیں۔

درخواست گزار بسمہ زوجہ آصف نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ایس ایچ او انور مہراج اور تھانہ مومن آباد کے دیگر اہلکار بغیر وارنٹ کے ان کے گھر میں داخل ہوئے، خواتین کو ڈرایا دھمکایا، فرنیچر توڑا اور 10 بکرے، ایک ٹی وی، تقریباً 6 تولے سونا اور 80 ہزار روپے نقد لے گئے۔

عدالت نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اورپولیس کے رویے کو افسوسناک قرار دیا ہے اور انکوائری رپورٹ 10 دن کے اندر (عید الاضحیٰ سے پہلے) جمع کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا