آئی سی سی  رینکنگ: پاکستان کی سعدیہ اقبال ٹاپ ٹی 20 بولر بن گئیں

منگل 27 مئی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال نے آئی سی سی کی ٹی 20  رینکنگ میں دوبارہ سب سے اونچا مقام حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعدیہ اقبال آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں

سعدیہ نے انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون سے ٹاپ پوزیشن چھینی جو ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز سے باہر ہوجانے کی وجہ سے اب پہلے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔

سعدیہ نے حال ہی میں اپنے کھیل میں بہتری لانے میں مدد کرنے کا سہرا پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر کو دیا تھا۔ انہوں نے پی سی بی کی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ (ثنا میر) واضح طور پر خواتین کی کرکٹ میں کافی تجربہ رکھتی ہیں اور وہ اپنے دنوں میں نمبر ون بولر رہی ہیں۔

لارین بیل جو انگلینڈ-ویسٹ انڈیز  ٹی 20 سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر تھیں، 13 درجے ترقی کرکے چھٹے نمبر پر آگئیں جبکہ لنسی اسمتھ اور اسی وونگ نے بالترتیب 37 اور 32 درجے ترقی پائی ہے۔

مزید پڑھیے: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا

اگرچہ ویسٹ انڈیز نے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ شکست کھائی لیکن اس کی کپتان ہیلی میتھیوز نے انفرادی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھا۔ وہ سیریز میں 177 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والی کھلاڑی تھیں، جس میں ابتدائی کھیل میں ایک سینچری بھی شامل تھی اور اب وہ رینکنگ میں 2 مقام اوپر جا کر بیتھ مونی سے پیچھے ہیں۔

میتھیوز اب مونی سے 29 پوائنٹس پیچھے ہیں۔ تہلیا میک گرا اور اسمرتی مندھانا کو بالترتیب نمبر 3 اور 4 پر ہیں۔ میتھیوز بھی سرفہرست آل راؤنڈر ہیں جو امیلیا کیر سے 54 پوائنٹس آگے ہیں۔

مزید پڑھیں: ویمنز پی ایس ایل سمیت اہم اعلانات، محسن نقوی لڑکیوں کی کارکردگی پر خوشی سے سرشار

انگلینڈ کی نئے کپتان نیٹ سکیور برنٹ ٹی 20 سیریز میں نصف سینچری بنانے کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہو گئی ہیں اور نمبر 9 پر ہیں جبکہ سابق کپتان ہیتھر نائٹ 7 درجے چھلانگ لگا کر 17 پر پہنچ گئی ہیں اور سوفیا ڈنکلے جو سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی تیسری کھلاڑی تھیں، 8 درجے آگے بڑھ کر 29 نمبر پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبی تنازع: بنگلہ دیش کا مسئلے کے حل کے لیے تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کا اعلان

اسلام قبول کرنے والی لڑکی کو دارالامان بھیجنے کا حکم، آئینی عدالت میں اہم ریمارکس

بہاولپور پلازہ تنازع کیس: وکیل کی فیس واپسی اور ’ڈن بیسز ریلیف‘ پر اہم عدالتی فیصلہ

پشاور: امریکی قونصل خانہ کی بندش، اب سفارتی امور کہاں انجام دیے جائیں گے؟

27ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت ہم پلہ قرار

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی