کھانوں کے درمیان طویل وقفہ وزن کم نہیں کرتا، تحقیق

اتوار 22 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ماہرین کی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وزن کم کرنے کے شوقین افراد کی جانب سے ایک سے دوسری غذا میں طویل وقفہ دینے یا پھر تاخیر سے کھانا کھانے سے وزن کم نہیں ہوتا۔

زائد الوزن کے حامل افراد عام طور پر ناشتے سے دوپہر کے کھانے اور پھر رات کے کھانے میں طویل وقفہ کرتے ہیں اور ان کا خیال ہوتا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کا وزن نہیں بڑھے گا بلکہ کم ہوگا۔

عام افراد کی بھی یہی سوچ ہوتی ہے کہ ایک سے دوسرے کھانے کے درمیان طویل وقفہ ہو تو وزن نہیں بڑھتا لیکن تازہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ کھانے میں طویل وقفے سے وزن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

طبی جریدے ’جاما‘ میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے کھانے کے وقفے اور وزن میں کمی کے تعلق کو دریافت کرنے کے لیے 547 رضاکاروں پر 6 سال تحقیق کی۔

ماہرین نے18 سے 51 سال کے مرد و خواتین کی تحقیق کے لیے خدمات حاصل کیں اور ساتھ ہی ماہرین نے ان کے قد اور وزن سمیت ان کے نیند کے دورانیے، کھانے کے وقفے اور روز مرہ کی معمولات کا بھی جائزہ لیا۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کو ایک ایپلی کیشن دی، جس پر انہیں تمام ڈیٹا شامل کرنے کی ہدایت کی گئی اور ماہرین نے ہر 6 ماہ بعد 6 سال تک ان کے وزن کا جائزہ بھی لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ٹرمپ کے امن معاہدے کے اشارے پر تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی

سولر، ونڈ اور ہائیڈرو پاور کے ذریعے توانائی کے حصول پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی