بیلا روس نے اپنی فضائیہ کو پاکستان ایئر فورس سے ٹریننگ دلانے کی خواہش ظاہر کردی

جمعرات 5 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بیلاروس نے پاکستان ایئرفورس سے آپریشن تجربات سے استفادہ کرنے کے لیے پی اے ایف سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بیلا روس کے وفد نے اسلام آباد میں ایئرفورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا ہے،  میجر جنرل اندرے یولیا نووچ کی قیادت میں بیلاروس کے وفد کو ایئرہیڈکوارٹر آمد پر گارڈ آف آنر  پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کا ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان، کیا مواقع موجود ہیں؟

 بیلاروس ایئرفورس اور ایئرڈیفنس کے کمانڈر نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں  ممالک کے درمیان ایئر فورسطح پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ پاک فضائیہ کی جانب سے بیلاروس ایئرفورس کو تربیت اور تکنیکی معاونت کی پیشکش بھی کی گئی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایئرچیف نے کہا کہ بیلاروس کے ساتھ تربیت، ٹیکنالوجی اور آپریشنل صلاحیت میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے

بیلاروس ایئرفورس کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور پاک فضائیہ کے آپریشنل تجربات سے سیکھنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

بیلاروس نے پاکستان ایئرفورس سے باقاعدہ تربیتی پروگرام شروع کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا، ایئرڈیفنس کے کمانڈر نے ایئرچیف کو بیلاروس کے اہم دفاعی یونٹس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp