’ثنا میر کو ایوارڈ دینے پر جے شاہ کا اترا ہوا چہرہ تو دیکھیں‘

منگل 10 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی ویمنز ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو 2025 کے ہال آف فیم  میں شامل کرلیا۔ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے لندن کے ایبی روڈ اسٹوڈیوز میں منعقد ایک شاندار تقریب میں ہال آف فیم کے نئے اراکین کو ایوارڈز دیے۔

جے شاہ کی ثنا میر کو ایوارڈ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جے شاہ کے چہرے کو غور سے دیکھیں صاف نظر آ رہا ہے کہ انہیں ثنا میر کو ایوارڈ دینا بالکل پسند نہیں آیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ثنا میر کو جے شاہ سے ایوارڈ لینے سے صاف منع کر دینا چاہیے تھا۔

ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ کوئی قابل انسان نہیں تھا جو ثنا میر کو یہ ایوارڈ دیتا؟

ثنا میر کے علاوہ یہ اعزاز دیگر آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن، جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ، بھارت کے ایم ایس دھونی، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اور انگینڈ کی ویمن کرکٹر سارہ ٹیلر کے حصے میں آیا۔

اس طرح ثنا میر اس فہرست میں شامل ہونے والی پاکستانی ویمن کرکٹر بن گئیں۔ ان کے علاوہ اب تک پاکستان کے 7 کرکٹرز کو ہال آف فیم کی زینت بنایا گیا ہے جن میں کرکٹ لیجنڈ عمران خان، وسیم اکرم، جاوید میانداد، عبدالقادر، ظہیر عباس، وقار یونس اور حنیف محمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ثنا میر نے اپنے ایک روزہ کرکٹ کیریئر کا آغاز دسمبر 2005 کراچی میں سری لنکا کے خلاف کیا تھا۔ انہوں نے اپنا آخری ایک روزہ میچ نومبر2019 میں لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا۔

انہوں نے 226 بین الاقوامی میچوں میں شرکت کی اورسنہ 2009 سے سنہ 2017 تک 137 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی۔ انہوں نے 120 ون ڈے میچوں میں 151 وکٹیں حاصل کیں اور 1630 رنز بنائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا اہم سفارتی دورہ پر آج روانہ ہوں گے

آبنائے ہرمز پر امریکی شکنجہ: ایران کی سمندری تجارت بند، خطے میں کشیدگی اور عالمی معیشت متاثر

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا