وزیراعظم شہباز شریف کی یو اے ای کےصدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات

جمعرات 12 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم

جمعرات کے روز وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں باہمی تعاون اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ پاکستان میں اماراتی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِاعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو سراہا ہے۔

وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

ملاقات میں فلیڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراعلاعات عطاتارڑ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے مل کر خوشی ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اپنے سرکاری دورے کے دوران میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کرنے میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا، ہم نے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اعتماد اور بھائی چارے پر قائم ہمارے گہرے تعلقات، خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں، میں شیخ محمد بن زید النہیان کا جلد پاکستان میں استقبال کرنے کے لیے منتظر ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی وزیرِ تعلیم کی برطرفی ہندوتوا تعلیمی ایجنڈے کے لیے بڑا دھچکا قرار

کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، بھارتی مؤقف مسترد کرتے ہیں، خواجہ آصف

ایس اینڈ پی کا پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ، پاکستان اب کس کیٹیگری میں آگیا ہے اور اس کا فائدہ کیا ہوگا؟

کشمیری مہاجرین کی 12 اسمبلی نشستیں: تاریخ، آئینی حیثیت اور موجودہ تنازع

دبئی کی نئی ’دبئی انوائٹ اسکیم‘ کیا ہے؟ پاکستانی اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں