قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈریسنگ روم میں اپنے فیورٹ کھلاڑیوں اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے بیچین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم بگ بیش میں چمکنے کو تیار، سڈنی سکسرز میں شمولیت
ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے آسٹریلیا میں کھیلنا پسند کرتے ہیں لیکن بگ بیش لیگ میں اپنا ڈیبیو کرنا تو ایک بہت ہی خاص امر ہوگا۔
بابر اعظم نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور وہاں کھیلنے کا بیچینی سے منتظر ہوں۔
مزید پڑھیے: بابر اعظم کی پی سی بی کی عید ویڈیو سے غیر موجودگی پر مداحوں کا اظہارِ حیرت
انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ وہ جلد ہی ان کے لیے میدان میں جلوہ افروز ہوں گے۔
🗣️ 𝑰’𝒎 𝒔𝒖𝒑𝒆𝒓 𝒑𝒖𝒎𝒑𝒆𝒅 𝒕𝒐 𝒃𝒆 𝒋𝒐𝒊𝒏𝒊𝒏𝒈 𝒕𝒉𝒆 𝑺𝒚𝒅𝒏𝒆𝒚 𝑺𝒊𝒙𝒆𝒓𝒔
We can’t wait to see @babarazam258 light up the SCG this Summer! 👑 #BBL15 #sixers pic.twitter.com/KdQ1aldFaw
— Sydney Sixers (@SixersBBL) June 13, 2025
واضح رہے کہ بابر اعظم نے آسٹریلیا کی مشہور ٹی20 لیگ بگ بیش میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سڈنی سکسرز نے بابر کو 15ویں ایڈیشن کے لیے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔