پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام

ہفتہ 14 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو دوبارہ گرے لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔

ایف اے ٹی ایف  نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے بجائے صرف رپورٹنگ زمرے میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شکست: آئی ایم ایف نے پاکستان کو دیے گئے قرضوں کا ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ مسترد کردیا

بھارت کے سفارتی وفد نے اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھرپور لابنگ کی، تاہم چین نے پاکستان کے حق میں دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ترکی اور جاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی، جس سے بھارت کی کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔

یاد رہے کہ پاکستان کو اکتوبر 2022 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا گیا تھا، اس سے قبل پاکستان 2018 سے گرے لسٹ میں شامل تھا اور اس دوران پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کے خلاف کئی اہم اقدامات کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ کی ایف اے ٹی ایف گائیڈ لائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کو یقینی بنانے کی ہدایت

ایف اے ٹی ایف کی ایک عالمی تنظیم ہے جس کے 37 ارکان میں امریکا، برطانیہ، بھارت، چین، ترکی، یورپی کمیشن اور خلیج تعاون کونسل شامل ہیں۔ اس تنظیم کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مالیاتی جرائم اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام ہے۔

تازہ فیصلے کو پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے،جبکہ بھارت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر سُبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ