اسرائیل کی ایرانی سپریم لیڈر کو دھمکی، آیت اللہ علی السیستانی نے عالمی رہنماؤں کو خبردار کردیا

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عراق کی اعلیٰ ترین شیعہ مذہبی اتھارٹی آیت اللہ علی السیستانی نے اسرائیل کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنانے والی دھمکی کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے تازہ حملوں پر اسرائیل کی آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کی دھمکی، قوم خوف نہ کھائے، سپریم لیڈر کا پیغام

اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں علی سیستانی نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات مذہبی، اخلاقی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کریں گے جس کے پورے خطے کے پر بہت سنگین نتائج ہوں گے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ کارروائیاں وسیع پیمانے پر افراتفری کو جنم دے سکتی ہیں جو خطے کے لوگوں کے مصائب کو مزید بگاڑ دے گی اور سب کے مفادات کو شدید نقصان پہنچائے گی۔

مزید پڑھیے: ایران کے ساتھ کھڑے نہ ہوئے تو کل پاکستان کی باری ہوگی، مولانا فضل الرحمان کا دوٹوک مؤقف

سیستانی نے عالمی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ جاری تنازع کو ختم کرنے اور ایران کے جوہری مسئلے کے پرامن حل کے لیے کام کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

برنی سینڈرز کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان

امریکی کانگریس میں بڑا سیاسی بحران 2 اراکین جنسی زیادتی کے الزامات کے بعد مستعفی

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات: بنگلہ دیش کی واحد آئل ریفائنری بند

سعودی عرب کی جانب سے اضافی مالی معاونت کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

’ڈراما انڈسٹری میں پیسے نہیں، اداکار گردے بیچ کر ایمار میں گھر بنا رہے ہیں‘، کنور اسلان کے حٰیران کن بیانات

ویڈیو

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا