ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ دو ہفتوں میں ایران سے مذاکرات پر فیصلہ کریں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

جمعرات 19 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے ممکنہ مذاکرات پر آئندہ دو ہفتوں کے اندر حتمی فیصلہ کریں گے۔

واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری سے متعلق خبروں کو مسترد کردیا

انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے امکانات پر غور کررہے ہیں اور وہ جلد ہی اس حوالے سے واضح پالیسی اپنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ امریکا نے ایران کو 60 دن کی مہلت دی تھی تاکہ وہ جوہری سرگرمیوں سے باز رہے، تاہم مہلت ختم ہونے کے ایک دن بعد اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا۔

ترجمان نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہاکہ مجھے علم ہے کہ صدر کے فیصلے کے حوالے سے بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ آیا امریکا اس تنازع میں براہِ راست شامل ہوگا یا نہیں۔

اس موقع پر کیرولین لیویٹ نے صدر ٹرمپ کا براہِ راست بیان بھی پڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا ’اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ایران کے ساتھ مستقبل قریب میں مذاکرات کے امکانات موجود ہیں یا نہیں، میں یہ فیصلہ آئندہ دو ہفتوں میں کروں گا کہ آگے بڑھنا ہے یا نہیں۔‘

یہ بھی پڑھیں روس اور چین کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، تنازع کے سفارتی حل پر زور

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں شدت آئی ہے، جبکہ خطے میں دیگر طاقتیں بھی سفارتی اور عسکری لحاظ سے متحرک نظر آ رہی ہیں۔ اس تناظر میں امریکا کے کردار اور ممکنہ مداخلت سے متعلق عالمی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم