سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو گرفتار کیا جائے: عابد شیر علی

ہفتہ 6 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے سابق ججز آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کہا اس وقت منتخب وزیر اعظم کو سازش کے تحت نا اہل قرار دیا گیا تھا۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کے دوران عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ 2017 میں ترقی کرتے پاکستان کو ذاتی مفاد کی خاطر داؤ پر لگایا گیا اور سازشی کو مسیحا بنا کر پیش کیا گیا۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا گزشتہ دور کے مالیاتی سکینڈلز کی فوری تحقیقات کی جائیں اور پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی فروخت اور مالیاتی سکینڈلز میں شامل تمام کرداروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا، ان اقدامات سے پارلیمنٹ اپنی بالادستی ثابت کرے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور حکومت میں سی پیک منصوبوں کو روک کر پاکستان کو تنہائی میں پھینکا گیا۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات بنائے جائیں اور فوری گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں