کیا ‘بگ باس’ آسیب زدہ ہے؟ بھارتی ریئلٹی شو میں شرکت کرنے والے 7 لوگ جو جوانی میں چل بسے

اتوار 29 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ماڈل اور اداکارہ ہمانشی خرانہ نے انڈیا کے کے مشہور ریئلٹی شو ‘بگ باس’ کو آسیب زدہ قرار دے دیا ہے، یہ بیان انہوں نے بگ باس سے شہرت پانے والی شیفالی جاریوالا کی 42 سال کی عمر میں وفات پانجانے کے بعد دیا۔

انہوں نے شیفالی جارِیوالا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ بگ باس آسیب زدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ’کانٹا لگا‘ سے شہرت پانےو الی شیفالی جریوالا انتقال کر گئیں، موت کی وجہ کیا بنی؟

ان کے اس بیان کی بہت سارے دوسرے لوگوں نے تائید کی ہے اور کہا ہے کہ اس شو میں حصہ لینے والے 6 دوسرے لوگ ایسے ہیں جو نوجوانی میں جان سے گئے۔

سیدارتھ شُکلا

جاریوالا اور خرانہ کے ‘بگ باس 13’ کے شریک مقابل اور اس سیزن کے فاتح سیدارتھ شُکلا بھی دل کا دورہ پڑنے سے 2021 میں 40 سال کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کیوں چھوڑا؟

پراتیوشا بنرجی

ہندوستانی ٹی وی ستارہ اور ‘بگ باس 7’ کی شہرت یافتہ پراتیوشا بنرجی نے 2016 میں خودکشی کر لیں، اس وقت ان کی عمر صرف 24 سال کی تھیں۔

سوامی اوم

روحانی رہنما سوامی اوم جو ‘بگ باس 10’ میں اپنے متنازعہ حرکات کی وجہ سے مشہور ہوئے، 2021 میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے چند ماہ بعد وفات پا گئے۔

سونالی فوگٹ

بی جے پی رہنما اور سوشل میڈیا شخصیت سونالی فوگٹ، جنہوں نے ‘بگ باس’ کے سیزن 14 میں حصہ لیا، بھی دل کا دورہ پڑنے سے 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: بگ باس 18: سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے امیدوار کون؟

سوماداس چٹھنور

گلوکار سوماداس چٹھنور، جنہوں نے ‘بگ باس’ ملایلام میں حصہ لیا، 2021 میں کووڈ میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسے۔

جے ایشری رمایہ

اداکارہ اور سابق ‘بگ باس’ کانٹیسٹنٹ جےایشری رمایہ نے 2020 میں خودکشی کر لی۔ ان کا جسم ایک بحالی مرکز میں لٹکا ہوا پایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘