بنگلہ دیش: شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا

بدھ 2 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش میں انٹرنیشنل کرائم ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو عدالت کی توہین کے جرم میں 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے، جبکہ گائبندھا سے تعلق رکھنے والے شکیل اکند بلبُل کو 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ فیصلہ بدھ کے روز جسٹس محمد غلام مرتضی مجمدر کی سربراہی میں 3 رکنی ٹربیونل نے سنایا۔

معاملے کی نوعیت

یہ کیس 25 اکتوبر 2024 کو سامنے آنے والی ایک لیکڈ آڈیو کال پر مبنی ہے جس میں شیخ حسینہ واجد کو مبینہ طور پر 227 افراد کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے سنا گیا۔ انہوں نے مبینہ طور پر یہ بھی کہا کہ ان کے پاس ‘227 افراد کو مارنے کا لائسنس’ ہے۔

یہ بھی پڑھیے انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے شیخ حسینہ واجد سمیت 10 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

اس آڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد پراسیکیوشن نے باقاعدہ کیس درج کیا، اور ٹربیونل نمبر 1 میں آڈیو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

عدالتی ریمارکس

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شیخ حسینہ واجد کے ریمارکس عدالت کے لیے براہ راست خطرہ تھے۔ ان کا یہ کہنا تھا کہ ان کے پاس 227 افراد کو قتل کرنے کا لائسنس ہے۔ یہ بیان نہ صرف ریاستی اداروں بلکہ عدلیہ کی خودمختاری پر حملہ ہے۔

عدم موجودگی میں ٹرائل

شیخ حسینہ واجد اس وقت ملک سے فرار ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ تاہم عدالت نے منصفانہ ٹرائل کے اصول کے تحت انہیں ریاست کی جانب سے سرکاری وکیل فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیے حاضر ہو یا غائب، حسینہ واجد کو مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈاکٹر یونس 

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد کی 15 سالہ حکمرانی کے خاتمے کے بعد وہ 5 اگست 2024 کو بھارتی فوجی طیارے کے ذریعے فرار ہوئیں اور اس کے بعد سے وہ بھارت میں کسی نامعلوم مقام پر روپوش ہیں۔

شریک ملزم شکیل اکند کی سزا

شیخ حسینہ واجد کے ساتھ ساتھ گائبندھا کے رہائشی شکیل اکند بلبُل کو بھی عدالت کے خلاف تحقیر آمیز بیانات دینے پر 2 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

قانونی ماہرین کی رائے

قانونی ماہرین اس فیصلے کو عدلیہ کی خودمختاری کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ایک واضح پیغام ہے کہ عدالت کو دھمکانے یا اس کی توہین کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی، چاہے وہ ملک کا کوئی بھی سابق حکمران ہو۔

یہ بھی پڑھیے بھارت قتل عام پر مقدمات میں مطلوب حسینہ واجد کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، بی این پی

عدالتی ذرائع کے مطابق اگر شیخ حسینہ رضاکارانہ طور پر پیش نہیں ہوتیں تو بین الاقوامی سطح پر ان کی گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘