پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی: اپوزیشن کے 26 اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار

جمعرات 3 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے چند روز پہلے ہونے والی ہنگامہ آرائی پر ردعمل کے طور پر اسمبلی سیکریٹریٹ نے اپوزیشن کے 26 معطل اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے ریفرنس تیار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریفرنس آج کچھ دیر بعد اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیا جائے گا۔

قانونی کارروائی کی تیاریاں مکمل

اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، جہاں وہ ریفرنس جمع کرانے کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ سینئر قانون دانوں سے مشاورت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاؤس میں بیٹھ کر کبھی حکومت کی حمایت نہیں کی، ایوان کو یرغمال نہیں بنانے دوں گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی

ریفرنس کی تفصیلات

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات اور شواہد جمع کر لیے ہیں۔ ریفرنس میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ آئینی حوالہ جات کو تقویت دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے مریم نواز کی تقریر کے دوران نعرے بازی کی سزا، پنجاب اسمبلی کے 26 معطل ارکان کی رکنیت ختم کرنے کی تیاری

علاوہ ازیں اپوزیشن کی جانب سے اسمبلی میں کی گئی ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز، تصاویر، اور کارروائی کا ریکارڈ بھی ثبوت کے طور پر منسلک کیا گیا ہے۔

مشاورت اور قانونی تقویت

اسمبلی ذرائع کے مطابق اسپیکر اور سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں ماہرینِ قانون سے مشاورت کر رہے ہیں تاکہ ریفرنس کو آئینی اور قانونی لحاظ سے مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ مشاورت کے بعد ہی ریفرنس الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جمع کرایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں