آل پارٹیز بلانے کا فیصلہ، دہشتگردی کیخلاف مشترکہ لائحہ عمل ناگزیرہے، علی امین گنڈاپور

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش چیلنجز خصوصاً امن و امان کے مسائل سے نمٹنے کے لیے وقت کا تقاضہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں سیاست سے بالاتر ہو کر ایک مؤثر اور مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:عدلیہ کو ہتھکڑیاں لگ چکی ہیں، علی امین گنڈا پور

یہ بات انہوں نے شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم شدہ اضلاع میں سیکیورٹی کی صورتحال پر منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے متعلقہ اراکین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دہشتگردی کے خلاف تمام مکاتبِ فکر اور عوام کی مشاورت سے ایک متفقہ حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ایک حکومتی نمائندہ وفد بھی تشکیل دیا جائے گا جو مختلف علاقوں کا دورہ کر کے عوامی تجاویز اکٹھی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بطور وزیر اعلیٰ کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرسکتا ہوں ، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈروں کو دعوت نامے بھیجے جائیں گے تاکہ قومی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندے باہم یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے طے شدہ حکمت عملی کو عملی جامہ پہنائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے ضم شدہ اضلاع کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرنے کی ہدایت کی۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پائیدار امن صرف اجتماعی مشاورت، نتیجہ خیز اقدامات اور متفقہ فیصلوں سے ہی ممکن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں