ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ: جون میں 3.4 ارب ڈالر، سالانہ بنیاد پر 26.6 فیصد اضافہ

بدھ 9 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جون 2025 میں ترسیلات زر 3.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، مالی سال کے دوران 26.6 فیصد اضافہ ریکارڈ۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کا ہدف عبور، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا تاریخی اضافہ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جون 2025 کے دوران بیرون ملک مقیم کارکنوں کی جانب سے 3.4 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان آئیں۔

رپورٹ کے مطابق جون میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 7.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 38.3 ارب ڈالر موصول ہوئے، جبکہ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ رقم 30.3 ارب ڈالر تھی۔

اس طرح رواں مالی سال میں ترسیلات زر میں 26.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف

جون 2025 کے دوران سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 823.2 ملین ڈالر موصول ہوئیں، اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 717.2 ملین ڈالر، برطانیہ سے 537.6 ملین ڈالر اور امریکا سے 281.2 ملین ڈالر موصول ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم