بلوچستان میں مون سون بارشوں سے 16 افراد جاں بحق، درجنوں مکانات کو نقصان

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں مون سون بارشوں کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کی رپورٹ کے مطابق 28 جون سے اب تک خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اموات ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، خضدار، لورالائی، لسبیلہ اور کوہلو کے اضلاع میں پیش آئیں۔ بارشوں اور طوفانی موسم کے باعث 58 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے 47 مکانات جزوی طور پر اور 11 مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں مون سون بارشیں جاری، نشیبی علاقے زیرآب، متعدد شاہراہیں بند

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ حکام نے شہریوں کو مزید احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ آئندہ دنوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فٹبال کی دنیا کا سنہری باب بند ہونے کے قریب، کرسٹینا رونالڈو نے اہم فیصلہ سنا دیا

حکومتی یقین دہانی پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 40 روز مؤخر

اسرائیل کا مصنوعی ذہانت پر بھی حملہ، ’چیٹ جی پی ٹی‘ پر گرتی ساکھ بچانے کے لیے من پسند بیانیہ مسلط کرنے کا انکشاف

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں