ای ویزا: برطانیہ کا ویزا نظام ڈیجیٹل ہوگیا، پاکستانی طلبا اور ہنرمندوں کو کیا فائدہ ہوگا؟

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ نے پاکستانی طلباء اور محنت کشوں کے لیے ویزا کے عمل کو جدید بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے آج سے ڈیجیٹل ویزا سسٹم (eVisa) کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اب تعلیم یا کام کے سلسلے میں برطانیہ جانے والوں کو اپنے پاسپورٹ پر روایتی فزیکل ویزا اسٹیکر لگوانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

برطانوی حکومت کے مطابق، eVisa ایک ڈیجیٹل امیگریشن اسٹیٹس ہے جو کسی فرد کی امیگریشن حیثیت اور برطانیہ میں قیام کی شرائط کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ آن لائن سسٹم UK Visas and Immigration (UKVI) کے اکاؤنٹ کے ذریعے قابل رسائی ہو گا۔

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس تبدیلی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ: ’یہ اقدام طلبہ اور محنت کشوں کے لیے اپنی شناخت اور ویزا اسٹیٹس کو ثابت کرنے کے عمل کو نہایت آسان، محفوظ اور تیز تر بنائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیے کویت کا الیکٹرونک ویزا کیا ہے اور کون اپلائی کرسکتا ہے؟

کن افراد کے لیے eVisa لاگو ہو گا؟

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، ابتدائی طور پر درج ذیل کیٹیگریز کے لیے eVisa سسٹم متعارف کروایا گیا ہے:

طلباء (بشمول 11 ماہ کے قلیل مدتی مطالعے کے کورسز)

گلوبل بزنس موبیلیٹی کیٹیگریز

گلوبل ٹیلنٹ

انٹرنیشنل اسپورٹس پرسن

اسکلڈ ورکرز (بشمول ہیلتھ اینڈ کیئر ورکرز)

عارضی ورک ویزے (مثلاً: چیریٹی ورکر، کریئیٹو ورکر، مذہبی کام وغیرہ)

یوتھ موبیلیٹی اسکیم

eVisa کے فوائد

eVisa ہولڈرز اپنا سفری دستاویز (پاسپورٹ) UKVI اکاؤنٹ سے منسلک کر کے باآسانی سفر کر سکیں گے۔ مزید برآں، وہ اپنی امیگریشن حیثیت کو “View and Prove” سروس کے ذریعے محفوظ طریقے سے آجر یا دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ شیئر بھی کر سکیں گے۔

اب فزیکل ویزا کن لوگوں کے لیے باقی رہے گا؟

ایسے درخواست گزار جو بطور ڈیپینڈنٹ (یعنی انحصار کرنے والے) یا کام و تعلیم کے علاوہ کسی اور ویزے (جیسے وزیٹر ویزا) کے لیے درخواست دیں گے، ان کے لیے ابھی بھی فزیکل ویزا اسٹیکر جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے جاپان میں تعلیم کے بعد ملازمت کے مواقع، جاپان کی نئی ویزا اصلاحات کیا ہیں؟
اسی طرح، جن افراد کے پاس پہلے سے جاری شدہ فزیکل ویزا موجود ہے، وہ تاحال قابل قبول رہے گا اور انہیں کسی نئی کارروائی کی ضرورت نہیں ہو گی۔

آگے کیا ہوگا؟

برطانوی حکومت کا ارادہ ہے کہ مستقبل میں اس ڈیجیٹل ویزا سسٹم کو تمام ویزا کیٹیگریز تک وسعت دی جائے، تاکہ ویزا کے عمل کو مزید شفاف، تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کا خطرناک رخ، برطانوی سیکیورٹی ادارے کے ٹیسٹ میں اے آئی ایجنٹس کا غیر قانونی اقدامات کا انکشاف

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر 2 گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، دہشتگردی کا مقدمہ درج

’گھر اور گاڑی دو، پھر ملوں گی‘، سابق ایم پی اے میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو لیک

یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا، رانا ثنا اللہ

پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا، رانا مشہود احمد

ویڈیو

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

تخلیق کا سفر ذہن سے شروع ہوتا ہے مصنوعی ذہانت سے نہیں، 9 برس کی عمر میں ناول نگار بننے والی ایمن رحمان

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے