چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ 5 اگست بھارتی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔
اپنے پیغام میں رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد انصاف، امن، بنیادی انسانی حقوق اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد ہے۔
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ 5 اگست بھارتی غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔@KulAalam @azamshaam #kashmirday pic.twitter.com/gFKZ82I4Gw
— Media Talk (@mediatalk922) August 5, 2026
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اظہارِ رائے پر پابندیاں اور شہری آزادیوں پر قدغنیں تشویش کا باعث ہیں۔ ان کے بقول، 5 اگست 2019 کے بعد بھارت کے اقدامات سے علاقے کی آبادیاتی اور سیاسی ساخت تبدیل ہونے کے خدشات پیدا ہوئے، جبکہ غیر کشمیری افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کے اجرا نے مقامی آبادی کے حقوق، شناخت اور سیاسی نمائندگی سے متعلق تحفظات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ، پرامن اور دیرپا حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔
مزید پڑھیں:’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘، آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ جاری
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔













