تاجروں کا دباؤ یا پالیسی میں نرمی؟ ایف بی آر کا اہم اعلان سامنے آگیا

منگل 15 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آل پاکستان تنظیم تاجران کے وفد اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کے درمیان اہم مذاکرات منعقد ہوئے، جن میں ایف بی آر نے تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ بینک میں 2 لاکھ روپے تک کی رقم جمع کرانے پر کوئی ٹیکس کٹوتی نہیں کی جائے گی۔

ایف بی آر حکام کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ ڈیجیٹل انوائسنگ کا اطلاق چھوٹے تاجروں اور ریٹیلرز پر نہیں ہوگا۔ یہ نظام صرف بزنس ٹو بزنس سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ کمپنیوں پر مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی طے پایا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق کمیٹی میں تاجر نمائندوں کو شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کا ٹیکس فراڈ پر ایف بی آر کو دیے گئے گرفتاری کے اختیارات مؤخر کرنے کا مطالبہ

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس قانون کی دفعات 37 اے اور 37 بی کا اطلاق بھی چھوٹے تاجروں پر نہیں ہوگا، اور نہ ہی کسی بڑے صنعتکار کو ان دفعات کے تحت گرفتار کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ ان قوانین کا بنیادی مقصد جعلی انوائسز کا سدباب کرنا ہے۔

مزید برآں دونوں فریقین نے مارکیٹوں میں کسٹم چھاپوں سے متعلق علیحدہ اجلاس منعقد کرنے اور اس کے لیے نیا مکینزم طے کرنے پر اتفاق کیا۔

ایف بی آر نے یہ بھی اعلان کیا کہ موبائل فونز پر ٹیکس اصلاحات کے سلسلے میں تاجروں سے مشاورت کی جائے گی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تاجر رہنماؤں کاشف چوہدری، خواجہ سلمان صدیقی، شرجیل میر اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی اور ٹیکس نظام سے متعلق اپنا مؤقف پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس سے متعلق زیرالتوا مقدمات، ایف بی آر کو بڑی کامیابی مل گئی

تاجر نمائندوں نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہاکہ کسی بھی صورت میں ظالمانہ ٹیکسز قبول نہیں کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی