نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی افغانستان کے وزیر داخلہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور علاقائی تعاون پر گفتگو

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے افغان دورے کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی امور، سرحدی نظم و نسق اور علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور افغان وزیرخارجہ امیرخان متقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق یہ ملاقات یو اے پی (UAP) ریل کوریڈور کے فریم ورک معاہدے کی تقریب کے موقع پر ہوئی، جہاں دونوں ممالک نے خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور قریبی تعاون پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے بارڈر مینجمنٹ، معاشی تعاون اور علاقائی سطح پر روابط کو مؤثر بنانے پر زور دیا، تاکہ تینوں ممالک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکیں۔

نائب وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق، اور سیکریٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ بھی موجود تھے۔

کابل پہنچنے کے بعد اسحاق ڈار کی افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں دو طرفہ تجارت، ٹرانزٹ امور اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ازبک-افغان-پاکستان ریلوے کوریڈور فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے، اسحاق ڈار کی قوم کو مبارکباد

بعدازاں پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان یو اے پی ریل منصوبے کے فزیبلٹی اسٹڈی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ منصوبہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کو ریلوے کے ذریعے جوڑنے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جس سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں تک براہ راست رسائی حاصل ہو سکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم