بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر 6 رہنماؤں کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کوئٹہ میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے بی وائی سی رہنماؤں کو 10 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
انسدادِ دہشتگردی کے جج محمد علی مبین نے پولیس کی استدعا پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کو مزید 15 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت میں پیشی کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔