ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ: پاکستان بھارت کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ گیا

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ کے شہر ناکھون ہاتھوں میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے روایتی حریف بھارت کو 3-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔

پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں بھارتی کھلاڑیوں کو سنبھلنے کا موقع تک نہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان کی شاندار کارکردگی، مسلسل تیسری فتح

اسٹریٹ سیٹ مقابلے میں پاکستان نے 25-16، 25-19 اور 25-12 سے فتح حاصل کی۔ پورے میچ میں پاکستان ہر شعبے میں بھارت پر چھایا رہا۔

 صرف دوسرے سیٹ کے آغاز میں تھوڑا مقابلہ ہوا لیکن باقی پورا میچ یکطرفہ رہا۔ اٹیک ہو یا بلاک، سرو ہو یا ریکوری ہر پہلو میں پاکستانی کھلاڑیوں کی برتری صاف نظر آئی۔

مزید پڑھیے: ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز 2027 سے پاکستان کے باہر ہونے کا خدشہ

پاکستان نے بھارت کے 25 کے مقابلے میں 37 اٹیک پوائنٹس حاصل کیے۔ بھارت نے محض 4 بلاک پوائنٹس حاصل کیے جبکہ پاکستان کے بلاک پوائنٹس 13 رہے۔

قومی ٹیم کو سروس پوائنٹس میں بھی 5-4 کی برتری رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp