مختلف ممالک میں کتنے ہزار پاکستانی شہری قید ہیں؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹ میں اورسیز پاکستانیوں کی وزارت نے انکشاف کیا ہے کہ دنیا کے 76 ممالک میں 21 ہزار 406 پاکستانی شہری قید ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کے اجلاس میں اورسیز پاکستانی کی وزارت کے حکام نے بتایا کہ دنیا کے 76 ممالک میں 21 ہزار 406 پاکستانی شہری قید ہیں۔

اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ پاکستانی قید ہیں جن کی مجموعی تعداد 10 ہزار 423 ہے جبکہ دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات ہے جہاں 5 ہزار 297 پاکستانی قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: قیدیوں کے تبادلے کا پاک سعودی معاہدہ، 30 اسیران پاکستان منتقل

اجلاس میں ترکیہ میں ایک ہزار 437 اور بھارت میں 738 پاکستانی قید ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کئی پاکستانی شہری جرمانے ادا نہ کرنے کی وجہ سے بھی مختلف ممالک کی جیلوں میں بند ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مئی 2025 کو وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ دنیا بھر میں مجموعی طور پر 23 ہزار 456 پاکستانی شہری قید ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp