بھارتی سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے مشہور کردار جیٹھا لال نے کیا ڈرامے کو الوداع کہہ دیا؟

بدھ 23 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے کردار دلیپ جوشی (جیٹھا لال) کے شو چھوڑنے کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں جس پر ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت مودی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ جوشی ذاتی وجوہات کی بنا پر ڈرامے سے غیر حاضر ہیں۔

اسِت مودی نے حال ہی میں شو سے متعلق پھیلنے والی منفی خبروں پر بات کی اور’گمراہ کن‘ خبروں پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ دلیپ جوشی اب بھی شو کا حصہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے متعلق کوئی خبر آتی ہے، تو وہ فوراً توجہ حاصل کرتی ہے۔ بعض اوقات شو کے بارے میں گمراہ کن باتیں لکھی جاتی ہیں، لیکن میں ان پر زیادہ دھیان نہیں دیتا۔ اگر میں ہر افواہ کا جواب دینا شروع کر دوں تو یہ کبھی ختم نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بھی مقبول بھارتی کامیڈی شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے تاریک پہلو

پروڈیوسر نے کہا کہ حال ہی میں دلیپ جوشی (جیٹھا لال) کچھ وقت کے لیے شو میں نظر نہیں آئے کیونکہ ان کی کچھ ذاتی کمٹمنٹس تھیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ انہوں نے شو چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہانی کا ہر وقت ایک ہی کردار کے گرد گھومنا ممکن نہیں ہوتا۔ لوگ اندازے لگانا شروع کر دیتے ہیں، لیکن میں کہانی پر فوکس کرتا ہوں اور ان افواہوں کو نظر انداز کرتا ہوں۔

اسِت مودی نے دایابین یعنی دیشا وکانی کی ممکنہ واپسی پر بھی بات کی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ لوگ اس کردار سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، مگر کسی بھی کردار کی واپسی کے لیے درست وقت، کہانی اور لمحہ ہونا ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمرتی ایرانی کی ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں واپسی، ڈرامہ کب نشر ہو گا؟

دایابین کو شو میں آخری بار دیکھے ہوئے آٹھ سال ہو چکے ہیں۔ اس کے باوجود شو اپنی مقبولیت برقرار رکھے ہوئے ہے اور ریٹنگ چارٹس میں اب بھی سرفہرست ہے۔ فی الحال شو ایک بھوت پر مبنی کہانی پر چل رہا ہے، جو ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ  تارک مہتا کا الٹا چشمہ طویل عرصے تک چلنے والا شو ہے اور اسےبہت پسند کیا جاتا ہے۔ گزرے سالوں کے دوران اس شو کی کاسٹ میں متعدد تبدیلیاں ہوئیں اور بہت سے اداکار شو چھوڑ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کفایت شعاری مہم: صدر مملکت نے یوم پاکستان کی پریڈ اور تقریبات منسوخ کرنے کی منظوری دیدی

اسپتال پر حملے میں 400 ہلاکتوں کا دعویٰ، افغان میڈیا نے طالبان رجیم کا جھوٹ بے نقاب کردیا

اسپتال پر حملے کا دعویٰ جھوٹ، افغانستان پوزیشن واضح کرے دہشتگردوں کے ساتھ کھڑا ہے یا پاکستان کے ساتھ، عطا تارڑ

حکومت نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کو غیر ملکی سرمایہ کاروں تک توسیع دے دی

جہاں جہاں اور جس چیز سے ملک کو خطرہ ہے اسے ختم کرنا پاکستان کا حق ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

دہشتگردوں کا نیا پروپیگنڈا، ٹرمپ عالمی تنہائی کا شکار ہوگئے

کسی بھی مسئلے پر زیادہ سوچنا پیچیدہ مسئلہ ضرور، لیکن اس کا آسان حل کیا ہے؟

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا