حکیم شہزاد نے ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے، دانیہ شاہ اور سوکن بھی ہمراہ

جمعرات 24 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-175 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔ یہ نشست سابق رکن اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

انتخاب میں دلچسپی رکھنے والے نمایاں امیدواروں میں حکیم شہزاد احمد بھی شامل ہیں جو معروف سوشل میڈیا شخصیت اور مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد کے ہمراہ دفتر ریٹرننگ آفیسر پہنچیں، ان کی آمد نے تمام لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ ان کے ساتھ حکیم شہزاد کی دوسری بیوی بھی موجود تھی۔ اس موقع پر متعدد ٹک ٹاکرز اور ان کے حامی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: شیخوپورہ حلقہ 139 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے پھر میدان مار لیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم شہزاد احمد نے کہا کہ الیکشن لڑنا ان کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ 10 روز میں وہ اپنا بولڈ منشور جاری کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے انہیں ٹکٹ کی پیشکش کی گئی تاہم انہوں نے آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی حماد نواز خان ٹپو نے بھی اسی نشست کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ این اے-175 پر ضمنی انتخاب 10 ستمبر کو ہوگا جبکہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 جولائی مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان میں بدامنی کی وجہ صرف معاشی مسائل نہیں، پروپیگنڈے نے حقائق کو مسخ کیا

عمران خان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ایپسٹین کی موت کی وجہ خودکشی کے بجائے قتل ہے، پوسٹ مارٹم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر کا دعویٰ

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟