پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ 139 شیخوپورہ کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے اُمیدوار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے حمایت یافتہ امیدوار کو بھارتی مارجن سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:سبی ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کے کوہیار خان ڈومکی بھاری اکثریت سے کامیاب
جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے رانا طاہر نے 44 ہزار 537 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ ان کے حریف اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اعجاز حسین بھٹی 20 ہزار 133 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 139 نشست مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ ایم پی اے رانا افضال حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، رانا افضال حسین نے رانا تنویر حسین کی جانب سے نشست خالی کرنے کے بعد گزشتہ ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق رانا طاہرنے 44 ہزار 537 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ اعجاز حسین بھٹی نے 20 ہزار 133 ووٹ حاصل کیے۔ صوبائی حلقے میں مجموعی طور پر 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں:ضمنی الیکشن: لاہور میں کس جماعت کا پلڑا بھاری رہے گا؟
فتح کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے رانا طاہر کی رہائش گاہ پر جشن منانا جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے رانا طاہر کو جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
ایم پی اے رانا افضال حسین اگست 2024 میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ وہ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے۔
سیکیورٹی کے زبردست انتظامات میں شیخوپورہ کے ضمنی الیکشن میں 8 امیدواروں نے حصہ لیا تھا تاہم مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ہی رہا۔
پی پی 139 میں یہ تیسرے الیکشن ہیں اس سے قبل 8 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے رانا تنویر حسین این اے 120 اور پی پی 139 سے کامیاب ہوئے تھے، انہوں نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑی تو ان کے بھائی رانا افضال حسین یہاں سے منتخب ہوئے تاہم ان کا انتقال ہونے کی وجہ سے یہاں یہ تیسرا الیکشن تھا۔