کچے کے ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا، 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار

ہفتہ 26 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رحیم یارخان کے کچے کے علاقے آباد پور میں 20 سے زیادہ مسلح ڈاکوؤں نے کارروائی کرتے ہوئے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو اغوا کرنے کے ساتھ ساتھ 60 بھینسیں بھی چھین کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پولیس نے واردات کا مقدمہ 20 سے زیادہ ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ آباد پور میں درج کرلیا ہے۔ مغویوں میں ظہیر، نیاز احمد، جبار اور الطاف شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بازیابی اور چھینی گئی بھینسوں کو واپس لانے کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp