آصف زرداری کی سالگرہ پر کروڑوں کے اشتہارات، سوشل میڈیا پر سخت ردعمل

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر جہاں جیالوں نے جوش و خروش سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا وہیں مختلف اخباروں میں سالگرہ کی مبارکباد کے اشتہار بھی لگائے گئے جس پر صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی گئی۔

علینہ شگری نے کہا کہ ٹیکس کے پیسوں سے اخبار کے پورے صفحے پر اشتہار چھاپے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کروڑوں روپے کے اشتہار کے بجائے آپ سندھ کے غریب عوام کے لیے کیا کچھ کر سکتے تھے۔

صدف حسین نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سندھ میں عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہی ہے اور کروڑوں کے اشتہارات زرداری کی سالگرہ کے پاکستان کے بڑے بڑے اخبارات میں چھپ رہے ہیں ایک زرداری پورے سندھ پر بھاری۔

احمد وڑائچ نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’سندھ حکومت‘ نے آصف زرداری کی سالگرہ پر کروڑوں روپے کے اشتہار دیے ہیں، اس سب میں عوام کا کیا مفاد ہے اور کون سی معلومات عوام تک پہنچائی ہیں ؟

ریاض الحق نے لکھا کہ بہتر ہوتا یہ اشتہار پارٹی فنڈز سے جاری ہوتا۔

شہزاد نامی صارف نے سوال اٹھایا کہ اس اشتہار کے پیسے پیپلز پارٹی نے ادا کیے یا عوام کی جیب سے یہ عیاشی کی گئی ہے؟

امتیاز گل نے لکھا کہ یہ خود کو اس ملک کے مستقل حکمران سمجھتے ہیں اور ان سے جڑے بے شمار سرکاری ملازمین عوامی وسائل پر ان کی تشہیر اور مدح سرائی کو اپنی بقاء کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ ان کا کیا جاتا ہے قرضے تو عوام پر مزید ٹیکس لگا کر نکالے جائیں گے۔

ایک صارف نے لکھا کہ پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کی سالگرہ منانا حق ہے لیکن سرکاری وسائل سے تمام اخبارات کو سالگرہ کے اشتہارات جاری کرنا مجرمانہ فعل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک ترکیہ عدالتی تعاون میں پیشرفت، پاکستانی جوڈیشل وفد کا استنبول کا اہم دورہ

ثبوت نہ کوئی گواہ، پولیس نے شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اس کے خاندان کو کیسے بے نقاب کیا؟

پیغامِ اسلام کانفرنس: عالمی اعتماد کی بحالی میں پاکستان کا کردار نمایاں، وزیراعظم شہباز شریف

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

ویڈیو

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں: حکومتی اقدامات پر شہریوں کی رائے

کراچی میں شدید گرمی کی لہر: کن احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے؟

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی