اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھنے کا امکان، طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر

جمعہ 1 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے کے بجائے 12 اگست تک بند رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔

شدید گرمی تعلیمی نظام کے لیے خطرہ

محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے ابتدائی 2 ہفتے بلوچستان میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں، محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے نجی اسکولز کی من مانی، محکمہ تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

ماہرین صحت کی وارننگ

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس درجہ حرارت میں بچوں کو اسکول بھیجنا ان کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، خصوصاً دیہی علاقوں میں جہاں سہولیات محدود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اس صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور آئندہ 24 گھنٹوں میں اسکولوں کی تعطیلات میں توسیع سے متعلق حتمی اعلان متوقع ہے۔

پنجاب میں شیڈول برقرار، مگر خدشات موجود

دوسری جانب پنجاب میں پہلے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات 15 اگست 2025 تک مقرر ہیں، اور تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اسی تاریخ کو دوبارہ کھلیں گے۔ تاہم گرمی کی شدت کے پیش نظر والدین میں تشویش پائی جا رہی ہے کہ کہیں تعطیلات میں توسیع نہ کر دی جائے۔

یہ بھی پڑھیے شدید گرمی یا درسی کتب کی چھپائی میں تاخیر؛ سندھ کے اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کیوں؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ اسکول 15 اگست کو کھل جائیں گے، لیکن مکمل حاضری اور تدریسی عمل کا باقاعدہ آغاز 18 اگست (پیر) سے متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!