عالمی سب میرین میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر

منگل 29 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہوگئی ہے۔

پاکستان میں شام 7 بجے انٹرنیٹ سروس میں تعطل آیا جس کے بعد استعمال کنندگان کو مختلف ویب سائٹس اور براؤزنگ میں پریشانی کا سامنا رہا۔ صارفین نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی مختلف سائٹس پر بھی شکایات کیں۔

اس ضمن میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب ابوطالب اور ظفرانہ کے مقام پر زیر زمین زمین سب مرین کیبل (ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیور) میں خرابی آئی ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سروس متاثر ہونے کے بعد متبادل انٹرنیٹ کا بندوبست کرلیا گیا ہے جس کے بعد سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

مصر کے شہر ابو طالب اور ظفرانہ کے مقام پر ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای فائیو میں خرابی آئی ہے اور اب متبادل انتظام کئے جانے کے باعث سروس بحال ہورہی ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مصر کے قریب خرابی سب میرین کیبل میں ہوئی ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ سب میرین کیبلز کٹنے سے پی ٹی سی ایل اور ٹرانس ورلڈ کی سروس متاثر ہوئی۔

ترجمان کے مطابق پی ٹی سی ایل نے انٹرنیٹ ٹریفک متبادل روٹس پر ڈال دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں