ایف آئی اے اور نیب کی بحریہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی، مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد برآمد

منگل 5 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے اور نیب نے بحریہ ٹاؤن میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال میں چھپایا گیا مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے ہیں۔

بحریہ ٹاؤن کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ مالی ریکارڈ، ادائیگیوں سے متعلق فائلز اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مالی طور پر مفلوج ہوچکے، بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کررہے ہیں، ملک ریاض

ایف آئی اے کے مطابق یہ حساس ریکارڈ ایک نجی فلاحی اسپتال کی عمارت میں چھپایا گیا تھا، جسے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ مبینہ طور پر بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہی تھی تاکہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق شواہد کو چھپایا جا سکے۔

چھاپے کے دوران چھپائے گئے کمپیوٹرز، سرورز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیٹا بھی برآمد کر لیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق تمام ریکارڈ اسپتال کے گیسٹ روم میں محفوظ کیا گیا تھا جبکہ ایک نجی ایمبولینس کے ذریعے حساس مواد کی منتقلی کی جاتی رہی تاکہ شک نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کا نیلام عام، نیب نے تاریخ کا اعلان کر دیا

بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ نے فلاحی اسپتال کے پردے میں اپنے نجی ہاؤسنگ منصوبوں سے متعلق اہم دستاویزات کو بھی چھپایا ہوا تھا۔ اس سلسلے میں بحریہ ٹاؤن کے مرکزی دفاتر پر بھی کارروائی کی گئی جہاں سے متعدد منصوبوں کی فائلیں اور دیگر متعلقہ کاغذات ایف آئی اے نے قبضے میں لے لیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی بحریہ ٹاؤن کی مبینہ مالی بدعنوانی اور شواہد چھپانے کی کوششوں کے خلاف ایک اہم سنگ میل ہے، اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں احتساب کے عمل کو مزید تقویت دینے کی جانب بڑا قدم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی او آئی سی اجلاس میں شرکت

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: 133 افغان طالبان کارندے ہلاک، 2 کور ہیڈکوارٹرز سمیت متعدد اہم ترین فوجی مراکز تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان