بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کا نیلام عام، نیب نے تاریخ کا اعلان کر دیا

پیر 2 جون 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پلی بارگیننگ کی ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی متعدد غیر منقولہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیلامی 12 جون بروز جمعرات صبح 11 بجے نیب ریجنل آفس، نزد لال مسجد، اسلام آباد میں ہوگی۔

ترجمان نیب کے مطابق یہ اقدام قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33 (ای) کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ڈیفالٹرز کی جائیدادیں بحق سرکار نیلام کی جا سکتی ہیں تاکہ واجب الادا رقوم کی وصولی ممکن ہو سکے۔

مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف بڑی کارروائی، تمام کمرشل پراپرٹی منجمد

نیلام کی جانے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس (پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، فیز 2، راولپنڈی)، بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس 2 (پلاٹ نمبر 7-D، پارک روڈ، فیز 2، راولپنڈی)، روبیش مارکی اور لان (بحریہ گارڈن سٹی، نزد گالف کورس، اسلام آباد)، ارینہ سینما (پلاٹ نمبر 984، بورڈ اے، فیز 4، راولپنڈی) اور سفاری کلب (پلاٹ نمبر 27، سفاری ولاز ون، راولپنڈی) شامل ہیں۔

نیب کے مطابق نیلامی میں دلچسپی رکھنے والے خریداروں کے لیے نیلامی سے 2 روز قبل نیب ریجنل آفس اسلام آباد میں بریفنگ کا اہتمام کیا جائے گا، تاکہ وہ طریقہ کار اور شرائط سے مکمل آگاہی حاصل کر سکیں۔

حکام کے مطابق نیلامی کا مقصد پلی بارگیننگ کے تحت طے شدہ مگر غیر ادا شدہ رقوم کی وصولی کو یقینی بنانا ہے، جو نیب قوانین کے تحت ایک اہم قانونی اور مالی عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!