ہوڈی مودی کی منجی ٹھک گئی!

بدھ 6 اگست 2025
author image

چوہدری خالد عمر

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کہتے ہیں ’اونٹ کے منہ میں زیرہ‘ مگر یہاں تو پورا اونٹ ہی زیرہ بن گیا ہے۔ کل تک مودی کو امریکا میں ’بوسے‘ پڑ رہے تھے، اور ہوڈی مودی کے نعرے لگانے والے بھارتی اب ٹرمپ کی ہر تقریر پر جھاڑو پھیر رہے ہیں۔

یہ بھی پاکستان کی افواج کی جرات ہے جس کو سلام ہے کہ بھارت کو ہر محاذ پر ڈھیر کردیا۔

ٹرمپ کے ترجمان کا تازہ ترین بیان جس میں بھارت پر الزام لگا دیا کہ ’یہ روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں پیسے جھونک رہا ہے‘۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کا سخت ترین بیان ہے۔

یہ سب بھارت کے ساتھ کب سے ہونا شروع ہوا ہے تب سے جب سے پاکستان فوج نے موجودہ سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دشمن بھارت کی خوب منجی ٹھوکی۔

اس کو یوں سمجھیے کہ جیسے کسی کے شادی ہال میں اچانک قاضی نے نکاح روک دیا ہو، سب منہ دیکھتے رہ گئے۔

مودی سرکار جو کل تک دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طبلے پر چمچماتی تھی، آج اپنی ہی چالوں میں ’دھمال‘ ڈال رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا ہے، کیونکہ بھارتی عوام کی نظر میں ان کے گودی میڈیا کا ستیاناس بھی پاکستان کے ہاتھوں ہوا کیونکہ دشمن بھارت کی عوام اب اپنا میڈیا دیکھنے کے بجائے غیرملکی یا پاکستانی میڈیا پر اپنے ملک کی خبریں دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اور بی جے پی کے ترجمان ایسے غائب ہیں جیسے پکوڑوں میں آلو!

بھارتی اپوزیشن کو گویا سنہری موقع ہاتھ آگیا ہے۔ مودی پر وہی الزامات جو کبھی وہ دوسروں پر دھرا کرتے تھے، اب خود ان کی جھولی میں بھرے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ بار بار پاکستان اور بھارت کی جنگ کا تذکرہ کرکے، بھارت کی 4 دن میں شکست کا کریڈٹ خود کو دے رہا ہے، اور مودی جی ’چُپ کا روزہ‘ رکھے بیٹھے ہیں۔

اب صورت حال یہ ہے کہ دہلی میں مودی کی منجی ایسی ٹھکی ہے جیسے کسی شادی میں بارات آنے سے پہلے ہی دلہن بھاگ جائے۔

یہی وقت ہے کہ بھارت کو اپنے بین الاقوامی تعلقات کے آئینے میں اپنی شکل غور سے دیکھنی چاہیے، کیونکہ اب تو وہ ماسکو کا تیل بھی پی رہا ہے، اور واشنگٹن کی جھاڑ بھی۔

یہ سب دیکھ کر بندہ سوچنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ جو دوسروں کے کندھے پر رکھ کر بندوق چلاتے ہیں، وہ اکثر خود ہی نشانے پر آجاتے ہیں۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں