برآمدات میں 17 فیصد اضافہ خوش آئند، معیشت درست سمت میں گامزن ہے: وزیراعظم شہباز شریف

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جولائی 2025 میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے جبکہ صرف ایک ماہ میں 9 فیصد اضافہ معیشت کے لیے حوصلہ افزا اشارہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں برآمدات کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے۔ فیس لیس کسٹم اسیسمنٹ سسٹم کے نفاذ سے پورٹ آپریشنز میں بہتری آ رہی ہے، جس سے تجارتی سرگرمیوں میں سہولت پیدا ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے

وزیراعظم نے کہا کہ جی ڈی پی کے مقابلے میں ٹیکس کلیکشن کا تناسب بڑھنا حکومت کے لیے اطمینان بخش ہے۔ انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کو معیشت میں استحکام کی علامت قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں ترسیلات زر 34.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو مالی سال 2023-24 کے مقابلے 28.8 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

علاوہ ازیں، انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی کارکردگی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا، جہاں 100 انڈیکس 145,000 کی سطح عبور کر چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم