ملک بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات، معرکہ حق کی فتح کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

جمعرات 14 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی ملک بھر میں ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ رات 12 بجتے ہی جشن کا آغاز ہوا، بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کی خوشی میں ہر شہر، ہر گلی اور محلہ سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ اور ملتان سمیت ملک کے کونے کونے میں چراغاں اور آتش بازی کا اہتمام ہوا جبکہ شہری ریلیوں کی صورت میں سڑکوں پر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:جشن آزادی پاکستان: وزیراعظم نے یادگار معرکہ حق ماڈل کی نقاب کشائی کردی

بدھ کو اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہوئے۔ تقریب میں وفاقی وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ، دوست ممالک کے سفیروں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستوں کے ساتھ پنجاب رینجرز اور ایف سی خیبرپختونخوا نے مارچ پاسٹ کیا، جبکہ تینوں مسلح افواج کے بینڈز نے ملی نغمے پیش کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے یادگارِ معرکہ حق کے ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی۔

دن کے آغاز پر اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جشن آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کراچی اور مزارِ اقبال لاہور میں گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات بھی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی کال پر 14 اگست کو احتجاج ہو گا یا نہیں؟ پی ٹی آئی تذبذب کا شکار

صدر مملکت نے قوم کو آزادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی غیر متزلزل عزم اور قومی اتحاد کا ثبوت ہے، بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں پاکستان نے تحمل اور بھرپور قوت سے دفاع کیا، اور دنیا آج پاکستان کو امن کا خواہاں مگر دباؤ کے آگے نہ جھکنے والا ملک سمجھتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن وحدت، ثابت قدمی اور روشن مستقبل کے عزم کی علامت ہے۔ مسلح افواج نے اس موقع پر اُن رہنماؤں اور سپاہیوں کو بھی سلام پیش کیا جنہوں نے وطن کی بنیادیں رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان