یومِ آزادی پر چیف جسٹس کا پیغام: آزادی عدل، مساوات اور قانون کی حکمرانی کی ضمانت ہے

جمعرات 14 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے پوری قوم اور قانونی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمارے اُن بزرگوں کی قربانیوں اور عزم کا یادگار ہے جنہوں نے ایک ایسی خودمختار مملکت کا خواب دیکھا جہاں عدل، مساوات اور قانون کی حکمرانی قائم ہو۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات، معرکہ حق کی فتح کی مرکزی تقریب میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ

چیف جسٹس نے کہا کہ آزادی محض ایک تاریخی موقع نہیں بلکہ ایک ذمہ داری کی تجدید ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئینِ پاکستان عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے جو بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، آزادیوں کا تحفظ کرتا ہے اور انصاف کو معاشرے کی بنیاد بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں خصوصاً عدلیہ پر لازم ہے کہ وہ دیانتداری، غیر جانبداری اور جرات کے ساتھ ان اصولوں کو برقرار رکھیں۔ آگے بڑھتے ہوئے ہمیں جمہوری طرزِ حکمرانی کو مضبوط بنانے، کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ اور اس امر کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم رہنا ہوگا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا پیغام، معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار

چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جہاں تنازعات منصفانہ طریقے سے حل ہوں، سچائی بے خوفی سے قائم رکھی جائے اور ہر شہری اپنی روزمرہ زندگی میں انصاف کی موجودگی کو محسوس کرے۔

انہوں نے یومِ آزادی کے موقع پر تمام پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور ملک کی خدمت کے عزم کو تازہ کریں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک منصف، پُرامن اور خوشحال پاکستان قائم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘