پنجاب میں جدید شہری ترقی کے لیے مریم نواز کا جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ

پیر 18 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے شہر یوکوہاما کے دورے کے دوران ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، جدید شہری ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے جاپان کے تجربات سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ بیجنگ، چینی کمپینیاں پاکستان میں کتنے ارب روپے کی سرمایہ کاری کریں گی؟

یوکوہاما کے ٹاؤن ہال میں وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وفد کو شہری ترقی کے جدید ماڈلز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر یوکوہاما اور پنجاب کے درمیان’سٹی ٹو سٹی‘ تعاون پر اتفاق کیا گیا، جس کے تحت ماحولیات، شہری ترقی، سڑکوں اور عمارتوں کے معیار کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبوں پر مشترکہ کام کیا جائے گا۔

دورے کے دوران راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی  اور یوکوہاما حکام کے درمیان ممکنہ اشتراک پر بھی غور کیا گیا، جبکہ لاہور اور اسلام آباد کے درمیان تیز رفتار ٹرین اور پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپانی طرز کی جدید چیئر لفٹ اور ایئر کیبن منصوبوں کا بھی معائنہ کیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ یوکوہاما جاپان کا دوسرا بڑا شہر ہے جو ٹوکیو اور کاواساکی کے ساتھ ملک کے صنعتی زون کا حصہ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں سال مئی میں یوکوہاما کو ماحولیاتی بہتری کے لحاظ سے ایشیا کا سب سے ترقی یافتہ شہر قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: چین کی 60 بڑی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری پر آمادہ، مریم نواز نے خوشخبری سنادی

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا یہ جاپان کا 5 روزہ سرکاری دورہ ہے، جس کا مقصد پنجاب کو جدید شہری ترقی اور ماحولیاتی بہتری کے بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم